03:21 pm
سابق بھارتی وزیر اعظم کیساتھ سیلفی کے دوران من موہن سنگھ کے سیکیورٹی گارڈز نے دھکادے کے پیچھے ہٹا دیا ، ویڈیو لنک میں دیکھیں

سابق بھارتی وزیر اعظم کیساتھ سیلفی کے دوران من موہن سنگھ کے سیکیورٹی گارڈز نے دھکادے کے پیچھے ہٹا دیا ، ویڈیو لنک میں دیکھیں

03:21 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کرتاپور راہداری میں تقریب کا افتتاح ہو اہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ ن کے قریبی دوست انیل مسرت نے بھی شرکت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے مابین گرم جوش مصافحہ بھی ہوا۔انیل مسرت نے بھی منموہن سنگھ کے ساتھ مصافحہ کیا تاہم جب وہ ان کے ساتھ تصویر بنانے لگے تو سابق بھارتی وزیراعظم کے سیکیورٹی گارڈ نے انہیں پیچھے دھکیل دیا جس کی اب ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سینئیر صحافی سلیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے
کہ انیل مسرت کا گھر بھارتی شخصیات کے ساتھ تصویروں سے بھرا پڑا ہے۔ ان کے ہاں برطانیہ میں پاکستانیوں سے زیادہ انڈین نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی وہ بھارتیوں کے ساتھ سلفیوں سے سیر نہیں ہوئے۔ اب یہ شخص ہر وقت ہمارے وزیراعظم کے دائیں بائیں ہی رہتے ہیں۔ اللہ اس ملک کا محافظ ہو۔ انیل مسرت کا گھر بھارتی شخصیات کے ساتھ تصویروں سے بھرا پڑا ہے۔ ان کے ہاں برطانیہ میں پاکستانیوں سے زیادہ انڈین نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی وہ بھارتیوں کے ساتھ سلفیوں سے سیر نہیں ہوئے۔ اب یہ شخص ہر وقت ہمارے وزیراعظم کے دائیں بائیں ہی رہتے ہیں۔ اللہ اس ملک کا محافظ ہو۔ ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم پاکستان کے قریبی دوست انیل مسرت نے سابق بھارتی وزیراعظم کے ساتھ سیلفی بنانا چاہی من موہن سنگھ کے گارڈز نے پیچھے دھکیل دیا۔ایک اور صارف نے انیل مسرت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہتے ہیں کہ انیل مسرت جس سے ملتا ہے اس کیساتھ تصویر ضرور بناتا ہے۔۔مگر اسکو من موہن سنگھ نے اوقات دکھا دی۔

تازہ ترین خبریں