06:08 am
توہین عدالت کیس: فردوس عاشق اعوان کو پھر معافی نہ ملی

توہین عدالت کیس: فردوس عاشق اعوان کو پھر معافی نہ ملی

06:08 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو پھر معافی نہ ملی اور 14 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ عدالت نے وفاقی وزیر غلام سرور کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکوٹ میں فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان نے تین صفحات پر مشتمل معافی نامہ عدالت میں جمع کرایا۔معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اور ججز سے متعلق اپنے ریمارکس غیر مشروط واپس لیتی ہوں، غیرمشروط معافی مانگ کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں۔
فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا پریس کانفرنس کے دوران مجھ سے ٹارگٹڈ سوال کیا گیا، سوال کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا ہفتے کے روز سماعت کا دیگر سائلین کو بھی فائدہ ہو گا۔

تازہ ترین خبریں