02:02 pm
ہتھوڑے مار مار کر پوچھا جانا چاہیے کہ مریم نواز اور نوازشریف باہر کیسے گئے

ہتھوڑے مار مار کر پوچھا جانا چاہیے کہ مریم نواز اور نوازشریف باہر کیسے گئے

02:02 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اینکر اورصحافی عمران خان کہتے ہیں کہ یہ پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز لندن چلے جائیں گے اب ان لوگوں کو ہتھوڑے ما رمارکر پوچھاجائے کہ یہ لوگ باہر کیسے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اینکر عمران خان کا کہناتھا کہ ان لوگوں کو ہتھوڑے مار مار کرپوچھا جانا چاہیے کہ نوازشریف اور مریم باہر کیسے چلے گئے۔ہم نے تو اگست میں ہی کہہ دیاتھا کہ پہلے نوازشریف کی ضمانت ہو گی اور پھر مریم نوازکی ضمانت ہوجائے گی اور یہ لوگ چلے جائیں گے۔ ایک شہباز شریف تھا جو کہتا تھا
کہ پیٹ پھاڑ کر سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ ایک اور شخص بھی آیا تھا جس نے کہا میں ان کو رلائوں گا۔ یہ لوگ واقعی بہت روئے ،ان کی آنکھوں میں پہلے کبھی آنسو نہیں دیکھے تھے۔لیکن اگر اس بندے نے خود بھی ڈلیور نہ کیا تو وہ بھی ایک نہ ایک دِن روئے گا، یہ بھی ایک حقیقت ہے۔ خالی دوسروں کو رُلانے اور آدھا وعدہ پورا کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ عمران خان نے انہیں ترس کھا کر کر جانے دیا ہے

تازہ ترین خبریں