02:05 pm
حنا پرویز بٹ اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پھٹ پڑیں

حنا پرویز بٹ اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پھٹ پڑیں

02:05 pm

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ ٹی وی پروگرام کے دوران مائیک ٹھیک کرنے کے دوران دوپٹہ اٹھ جانے پر ان کی ویڈیو کو انتہائی غیر اخلاقی طریقے سے اچھالا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران اینکرغریدہ فاروقی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہناتھا کہ میں ایک پروگرام میں شریک تھی کہ مائیک ٹھیک کرتے ہوئے میر ا دوپٹہ کچھ اوپرکو اٹھ گیا۔ میں تحریک انصاف پر کوئی الزام نہیں لگانا چاہتی
لیکن اس ویڈیو کلپ کو لے کر ایک انتہائی شرمناک پروپیگنڈہ کرکے میرا کردار اچھالا گیا۔ ایک عورت ہونے کے ناطے یہ سب کچھ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ان لوگوںمیں اتنی بھی انسانیت نہیں کہ ایک خاتون کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے۔ اس حد تک نہیں گرنا چاہیے۔ اس پر اینکر غریدہ فاروقی ان سے ہمدردی کرتی ہوئی بھی دکھائی دیں۔ حنا پرویز بٹ نے پروگرا م کے دوران کہی ہوئی اپنی بات کا ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر شئیر کیا تاہم ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹنس میں وہ ویڈیو شئیر کر دی جس کے دوران حنا پرویز اپنا مائیک درست کررہی تھیں۔

تازہ ترین خبریں