02:29 pm
نوازشریف او ر مریم نواز کی بیرون ملک روانگی ڈیل کا نتیجہ ہے،صابر شاکر

نوازشریف او ر مریم نواز کی بیرون ملک روانگی ڈیل کا نتیجہ ہے،صابر شاکر

02:29 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز ڈیل کے ذریعے بیرون ملک جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کےد وران صابر شاکر نے کہا ہےکہ 14ارب ڈالر کی ڈیل ہوئی ہے۔ یہ رقم وقفے وقفے کے ساتھ تین لوگوں کے ذریعے پاکستان لائی جائے گی۔
صابر شاکر نے بتایا کہ اس سارے معاملے میں سارا کردار شہبازشریف کا کہاہے۔ انھوںنے کہا کہ مریم نوازاور شہباز شریف بھی بیرون ملک جائیںگے۔ چودھری غلام حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت زیادہ خراب تھی۔ کم خراب تھی یا پھر گھمبیر تھی۔ یہ سارا معاملہ اب کل آنے والی رقم کے ساتھ اتفاقیہ طور پر جڑ چکا ہے۔ طے یہ ہوا ہےکہ یہ پیسہ کچھ کیش ہو گا اور کچھ اور طریقے سے۔