02:31 pm
سینئر صحافی صورتحال پر حیران پریشان

سینئر صحافی صورتحال پر حیران پریشان

02:31 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید کہتے ہیں کہ آخر حکومت نواز شریف کو باہر بھجوانے پر کیسے راضی ہو گئی؟،نعیم الحق نے کہا کہ نوا زشریف بیمار ہیں۔ حالانکہ میں نے کبھی بھی نعیم الحق کو کسی پر ترس کھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا دل بہت سخت ہوتا ہے۔ ہارون الرشید نے مزید کہا
کہ سب باتیں طے ہو گئی ہیں۔عدالت بھی ٹھیک کہتی ہے کہ حکومت فیصلہ کرے،عدالت کیوں سیاستدانوں کے غلط فیصلوں کا بوجھ اٹھائے؟ہارون الرشید نے کہا نواز شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور مریم نواز بھی باہر جائیں گے،جب کہ ان سب کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی باہر چلے جائیں گے۔ہارون الرشید نے کہا کہ آصف زردری بھی علاج کے لیے باہر چلے جائیں گے۔اس کے بعد پاکستان میں سکون آ جائے۔

تازہ ترین خبریں