02:33 pm
یہ جاننے کےلئے مریم نواز کی سرگرمیاں دیکھنا ہوں گی،کاشف عباسی

یہ جاننے کےلئے مریم نواز کی سرگرمیاں دیکھنا ہوں گی،کاشف عباسی

02:33 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار کاشف عباسی کہتے ہیں کہ اگر یہ دیکھنا ہو کہ حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے مابین ڈیل ہوئی ہےیا نہیں ۔تو مریم نوازکی سرگرمیاں بڑی اہم ہوں گی۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی کا کہناتھا کہ اگر مریم نواز کنٹینر پر چلی گئیں
اور سیاسی طور پر حرکت میں آئیں تو پھر اس کا مطلب کوئی ڈیل نہیں ہوئی لیکن اگر مریم نواز ملک سے باہر نہیں گئیں اور خاموش رہیں تو اس کا مطلب ہو گا کہ ڈیل ہوگئی ہے اور اس کا نقصان مسلم لیگ ن کو پہنچے گا۔واضح رہے کہ نوازشریف کی علاج کے سلسلے میںجلد بیرون ملک روانگی کے امکانات ہیں۔