03:09 pm
طاہر القادری کے بیٹوں کےبھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

طاہر القادری کے بیٹوں کےبھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

03:09 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کے دونوں صاحبزادوںکے بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔حسن اور حسین محی الدین کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ نیب کی کارروائی کے دونوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے نیب کو شکایت کی تھی۔ جس پر سٹیٹ بینک کے فنانشل یونٹ نے 30 جون 2016ء کو نیب کوطاہر القادری کے بیٹوں کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ا
سٹیٹ بینک کی رپورٹ پر نیب نے طاہر القادری کے بیٹوں کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔ ذرائع نیب لاہور کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ 9 جون 2015ء سے حسن محی الدین اور حسین محی الدین کو4.028 1ملین کی رقم سید محمود شاہ اوراکبرعلی کے جوائنٹ بینک اکاؤنٹ سے جمع کروائی گئی۔ یہ ساری رقم اسی روز طاہر القادری کے صاحبزادوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جاتی رہیں۔منی لانڈرنگ کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری رہا۔ نیب کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے دونوں صاحبزادوں حسن محی الدین اور حسین محی الدین کو طلبی کے 12نوٹسز بھجوائے گئے، جس میں ان سے رقم ٹرانزیکشن سمیت تما م ریکارڈ طلب کیا گیا تھا لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا