03:11 pm
دھرنوں کی مخالفت کرنیوالے آج کس منہ سے حمایت کررہے  ہیں،ملکی سیاست میں چوہدری نثارکی انٹری ،نواز شریف  کی تیمارداری سے انکارکرتے ہوئے بڑااع

دھرنوں کی مخالفت کرنیوالے آج کس منہ سے حمایت کررہے ہیں،ملکی سیاست میں چوہدری نثارکی انٹری ،نواز شریف کی تیمارداری سے انکارکرتے ہوئے بڑااع

03:11 pm

ٹیکسلا(ویب ڈیسک )سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکاکہناہے کہ نوا زشریف سے میراسماجی تعلق نہیں ہے کہ میں انکی تیمارداری کروں ،عمران خان کے دھرنوں کی مخالفت کرنیوالے آج کس منہ سے مولاناکےدھرنے کی حمایت کررہے ہیں ۔دھرنوں کی وجہ سے پاکستان بندگلی میں داخل ہوگیا،عوام کی فوری ریلیف دیناحکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کاکہناتھاکہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتاآیاہوں ۔ماضی میں بھی کہاتھاکہ دھرنے پاکستان کے مفادکے خلاف ہیں ،اورآج بھی کہتاہوں ،
دوسرے اورپی ٹی آئی پہلے دھرنوں کی حمایت اورکبھی مخالفت کرتے ہیں یہ کیااورکس منہ سے کررہے ہیں ۔یہ سیاستدان کیاکررہے ہیں ،پہلے انہوں نے عمران خان کے دھرنے کی مخالفت کی آج مولانا کے دھرنے کی حمایت کر رہے ہیں۔