03:12 pm
احسن اقبال کی وزیراعظم کے کم ٹیکس ادا کرنےپر تنقید

احسن اقبال کی وزیراعظم کے کم ٹیکس ادا کرنےپر تنقید

03:12 pm

ناروال (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے وزیر اعظم کےکم ٹیکس ادا کرنےکوایک بار شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کہتے ہیں کہ وزیر اعظم صاحب میں نے اور آپ نے ایک جتنا ٹیکس ادا کیا۔میںایک کنال کے کرایے کے مکان میں رہتا ہوں اورآپ 300کنال کے محل میں رہتے ہیں
۔کچھ گر ہمیں بھی بتا دیں ۔یہ کیا جادوہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی تقاریر میں بارہا ٹیکسوں کی ادائیگیوں کو پاکستان کی ترقی اور بین الاقوامی دنیا میں وقار کےلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں