03:14 pm
وزیر اعظم  استعفیٰ جیب میں رکھ کر گھوم رہے ہیں بس یوٹرن لینے کی دیرہے،مفتی کفایت اللہ

وزیر اعظم استعفیٰ جیب میں رکھ کر گھوم رہے ہیں بس یوٹرن لینے کی دیرہے،مفتی کفایت اللہ

03:14 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کہتے ہیںکہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ جیب میں رکھ کر گھوم رہے ہیں بس یوٹرن لینے کی دیرہے۔ اپنے ایک انٹرویو میںمفتی کفایت اللہ کا کہناتھا کہ یہ سوال ہی غلط ہے کہ اگر وزیراعظم نے استعفیٰ نہیں دیا تو کیا ہوگا۔ اب تک وہ 106یوٹرن لے چکے ہیں۔تو اگر 107واں یوٹرن بھی لے لیں
تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہوگی۔ آپ کو یاد ہو گا کہ جنرل نیازی نے 1971میں کہا تھا کہ ہم بازاروں میں بھی لڑیں گے، جنگلوں میں بھی لڑیں گے، گلیوں میں بھی لڑیں گےلیکن اس کے ٹھیک پانچ منٹ کے بعد اس نے ہتھیار نیچے رکھ کر کہا تھا کہ یہ میرے سپریم کمانڈر جنرل یحییٰ کا حکم تھا۔اب یہ اعصاب کی جنگ ہے۔ ان لوگوں کے اعصاب بہت کمزور ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان اعصابی اعتبار سے انتہائی طاقتور ہیں۔ آپ نے ایک اشتہار دیکھا ہوگا کہ جس میں بچے باپ کو کہتے ہیں ،بھول نہ جانا پاپا نورس لے کر گھر آنا، تو ہمارے بچوں نے بھی ہمیں یہی کہہ کر بھیجا ہے کہ بھول نہ جانا پھر پاپا ، استعفیٰ لے کر گھر آنا ۔

تازہ ترین خبریں