03:26 pm
عمران خان سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کاتعلق نکل آیا

عمران خان سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کاتعلق نکل آیا

03:26 pm

امرتسر(ویب ڈیسک)بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندرسنگھ کاوزیراعظم پاکستان عمران خان کیساتھ پرناتعلق نکل آیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق کرتارپورصاحب گردوارہ سے واپسی پرپنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ کاکہناتھاکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کیساتھ خاندان کاکرکٹ کے حوالے سے پراناتعلق ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان جانے والے پہلے ساڑھے پانچ سورکنی جھتے میں شامل تھے۔سفرمیں سرحدکی دوسری طرف وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمودقریشی نے خیرمقدم کیا
اورساتھ بس میں گردوارہ گئے ،یہ سفر صرف پانچ منٹ کاتھالیکن اس سے کچھ نئی باتیں سامنے آئی ہیں ۔مختصر سفر کے دوران دونوں کے درمیان کرتارپور پر بات ہوئی لیکن اس کے علاوہ کرکٹ کی پرانی یادوں کا بھی ذکر ہوا۔ دونوں کی پہلے کبھی نہ تو ایک دوسرے سے ملاقات رہی ہے اور نہ ہی دونوں ایک دوسرے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں لیکن کیپٹن امریندر سنگھ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے خاندانوں کے درمیان کرکٹ کا خاص تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کو کرکٹ کے دنوں میں کھیلتے دیکھا ہے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی وزیراعظم کو بتایا کہ عمران خان کے چچا نے 1934ء اور 1935ء کے دوران سنگھ کے والد کی کپتانی میں پٹیالہ اور انڈیا کے لیے کرکٹ کھیلا تھا۔وزیر اعلی کے دفتر کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا کہ ان (عمران خان ) کے چچا جہانگیر خان نے محمد نثار، لالا امرناتھ، تیز گیند باز امر سنگھ اور بلے باز وزیر علی اور امیر علی کے ساتھ پٹیالہ کے لیے کرکٹ کھیلا تھا۔ یہ ساتوں کھلاڑی کیپٹن امریندر سنگھ کے والد یادویندر سنگھ کی کپتانی والی ٹیم میں شامل تھے جو اس وقت پٹیالہ ریاست کے مہاراجہ تھے۔

تازہ ترین خبریں