04:57 pm
مولانا فضل الرحمان کا نام ـ" ڈیزل " خواجہ آصف نے رکھاتھا

مولانا فضل الرحمان کا نام ـ" ڈیزل " خواجہ آصف نے رکھاتھا

04:57 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور معرو ف صحافی واینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کا نام ڈیزل خواجہ آصف نے رکھا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہناتھا کہ ڈیزل نام رکھنے والا کوئی اور نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف تھے۔ ویسے ڈیزل نام رکھ لینے میں برائی کیا ہے۔ ڈیزل ایک مشہور اور معروف ریسلر کا بھی نام ہے۔ اس نے تو کبھی برا نہیں منایا کہ مجھے ڈیزل کیوں کہہ رہے ہو۔ لوگوں کی ٹی شرٹس پر بھی ڈیزل لکھا ہوتا ہے۔
کبھی کسی کی شرٹ پر کیروسین آئل لکھا ہوا نہیں دیکھا گیا۔