06:10 pm
وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے راجن پور اور ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے راجن پور اور ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے بڑی خوشخبری

06:10 pm

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہیں- جہاں پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنائے جارہے ہیں، 100 نئے ماڈل سکولوں کی تعمیر، آفٹر نون سکول پروگرام جاری ہے وہاں پنجاب کے پسماندہ ترین قبائلی علاقوں کے رہائشیوں کیلئے سردار عثمان بزدار نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے-
وزیر اعلی پنجاب نے دانش سکولوں میں ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے ہونہار بچوں کیلئے 26 سیٹوں کا کوٹہ مختص کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں- پنجاب حکومت پچھلے ایک سال میں تعلیم کے شعبہ میں متعدد اصلاحات متعارف کروا چکی ہے، جس میں ٹیچر ای- ٹرانسفر سسٹم سمیت پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس کی تعمیر شامل ہے- اس موقع ہر یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں قائم کی جانے والی میر چاکر خان رند ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں اسی سال داخلوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے-