06:10 am
سابق وزیراعظم کے لیے 13 نومبر بروز بدھ کے لیے نئی ٹکٹ بک کروا لی گئی ہے

سابق وزیراعظم کے لیے 13 نومبر بروز بدھ کے لیے نئی ٹکٹ بک کروا لی گئی ہے

06:10 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شریف خاندان کی جانب سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا لیکن مریم نواز نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے کہ اس طرح وہ اپنی اور اپنے والد کی سیاست کو زندہ رکھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پرسوں رات چلے جائیں گے
جبکہ مریم نواز کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی آئندہ 48 گھنٹوں میں فعال ہو جائے گا۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لیے تمام حالات ٹھیک ہوتے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حالات بھی بہتر ہورہے ہیں ،سابق وزیراعظم کے لیے کل 13 نومبر بروز بدھ کے لیے نئی ٹکٹ بک کروا لی گئی ہے۔ جبکہ نواز شریف کے لیے قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولینس کا انتظام بھی کروا لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں