08:01 am
مولانا صاحب بادشاہ ہیں، ملک میں جہاں چاہیں دھرنا دیں:وزیر داخلہ اعجاز شاہ

مولانا صاحب بادشاہ ہیں، ملک میں جہاں چاہیں دھرنا دیں:وزیر داخلہ اعجاز شاہ

08:01 am

ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک ) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا صاحب بادشاہ ہیں، ملک میں جہاں چاہیں دھرنا دیں، حکومت نے ان کو آرام سے رکھا ہوا، کہیں اور دھرنا دیں گے وہاں بھی آرام سے رکھیں گے، نواز شریف کے حوالے سے فیصلہ آج ہونے کی امید ہے۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے لیے بورڈ فیصلہ کرے گا،
سہ پہر 3 بجے تک سب کچھ پتہ چل جائے گا، بابا گرونانک کے نگر کیرتن کے لیے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا سکھ یاتریوں کو پہلے اور آج کے ننکانہ میں فرق محسوس ہوگا، ننکانہ کو ضلع بنانے کا نظریہ تھا، صبح امرتسر سے یاتری چلے ماتھا ٹیکے اور شام کو واپس امرتسر جاسکے۔

تازہ ترین خبریں