09:02 am
بچوں سے زیادتی کر کے اس کی لائیوویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار

بچوں سے زیادتی کر کے اس کی لائیوویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار

09:02 am

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں سے زیادتی کرکے اس کی لائیو ویڈیو چلانے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا۔ سی پی او فیصل رانا کے مطابق ملزم بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے جرم میں برطانیہ کی جیل سے سزا کاٹ چکا ہے۔ تھانہ روات کے علاقہ سے گرفتار ہونے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز عرف علی کو برطانوی حکومت نے اسی جرم میں ڈی پورٹ کر دیا تھا۔ملزم اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے
جبکہ اٹلی سے بھی ملزم کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔تھانہ روات کے علاقہ میں ملزم نے قہوہ بیچنے والے محنت کش کے 12/13سالہ ”ح“کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا لی۔ملزم پاکستان میں 30بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر چکا ہے۔ ملزم نے برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کی اور وہیں سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کا مکروہ دھندہ شروع کیا۔ملزم کی زیادتی کاشکار بچوں کے والدین اگر سماجی دباؤ کی وجہ سے مقدمات کے مدعی نہ بنے تو پولیس ان وارداتوں کی مدعی بنے گی۔ملزم سے بچوں کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر وغیرہ بر آمد کرنے کے لئے قانون نافذکرنے والے وفاقی ادارے سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔