10:36 am
دورانِ چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے 22 سالہ نوجوان ہلاک

دورانِ چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے 22 سالہ نوجوان ہلاک

10:36 am

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں دورانِ چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے 22 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع جگت سنگھ پور میں 22 سالہ نوجوان کونا پرادھان اپنے کمرے میں سورہا تھا کہ صبح 5 بجے کے قریب اس کا موبائل جو کہ چارج پر لگا ہوا تھا، زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ سے کونا پرادھان شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں چل بسا۔متوفی نیاگڑھ ڈسٹرکٹ کے رن پور گاؤں کا رہائشی تھا جو جگن ناتھ میں ایک مندر کی تعمیر کے سلسلے میں مزدوری کیلئے آیاہوا
 
تھا۔جگت سنگھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں