10:50 am
اختر مینگل کون ہیں؟ چاغی کے پہاڑوں میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد اچانک نواز شریف نےان کی بلوچستان میں حکومت کیوں ختم کی تھی

اختر مینگل کون ہیں؟ چاغی کے پہاڑوں میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد اچانک نواز شریف نےان کی بلوچستان میں حکومت کیوں ختم کی تھی

10:50 am

ملک کےمعروف صحافی ، تجزیہ کار، کالم نگار حامد میر اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ 1998ء میں پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کیا تو بلوچستان کے وزیراعلیٰ اختر مینگل کو ان دھماکوں سے بے خبر رکھا گیا۔ اس موقع پر اختر مینگل نے یہ شکوہ کیا کہ جس صوبے کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کیا گیا اس صوبے کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لینا کیوں ضروری نہ سمجھا گیا؟
بجائے کہ یہ شکوہ پیار محبت سے دور کیا جاتاوزیر اعظم نواز شریف نے اختر مینگل کو گستاخی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا اور پیغام بھجوایا کہ وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دو ورنہ تمہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ ہٹا دیا جائے گا۔ اختر مینگل نے بمشکل ڈیڑھ سال بھی وزارت اعلیٰ میں پورا نہیں کیا تھا۔ انہوں نے جوڑ توڑ کے ذریعہ حکومت بچانے کی بجائے حکومت چھوڑ دی۔

تازہ ترین خبریں