03:51 pm
وزیراعظم نواز شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس کل پاکستان پہنچ جائے ..

وزیراعظم نواز شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس کل پاکستان پہنچ جائے ..

03:51 pm

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس بدھ کے روز پاکستان پہنچ جائے گی. سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگریب نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو بیرون ملک لیجانے کیلئے ایئر ایمبولینس بدھ کو لاہور پہنچے گی، ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کو جلد بیرون ملک بھیجنا بہتر ہے، یہ اتنا ہی ان کے علاج کے لیے بہتر ہے.
 
ترجمان نے نواز شریف کی طبیعت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ محمد نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے، بیرون ملک ڈاکٹرز کا سب سے اولین چیلنج محمد نواز شریف کے مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے. ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد قابل سفر سطح پر لانے کے لئے کل انہیں طبی طور پر تیار کریں گے‘ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کو طبی طور پر سفر کے لئے آج سے پھر تیار کرنا شروع کریں گے.انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف جلد بیرون ملک منتقلی علاج کے لیے بہترہے، اولین چیلنج مرض کی درست تشخیص اورپلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے. مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے ، نواز شریف کوبیرون ملک لیجانے کے لیے ائیرایمبولینس کل لاہور پہنچے گی ترجمان نے مزید کہا نواز شریف پہلے سےاسٹرائیڈزکی ہائی ڈوزپرہیں، اسٹرائیڈز اور دیگر ادویات سے نواز شریف کوسفر کے قابل بنایا جائے گا ، ڈاکٹروں نے گزشتہ روز ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کا کہا تھا. خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر سفارشات مرتب کرے گی اور سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ہوگا. ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے نمائندے آج کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں جائیں گے، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی صحت، عدالتی احکامات کی تفصیل بتائیں گے، امید ہے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے امور کو جلد نمٹایا جائے گا.

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان