03:53 pm
نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے درخواست کے قابل سماعت ہونے ..

نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے درخواست کے قابل سماعت ہونے ..

03:53 pm

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے . تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاویداقبال جعفری نے دلائل دیتے ہوئے کہا نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں اور حسین حقانی کی طرح نوازشریف بیرون ملک جاکرواپس نہیں آئیں گے ، سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں زیرالتواءہے .
 
درخواست گزار نے استدعا کی نوازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت کیس کے فیصلے سے مشروط کی جائے، جس پر عدالت نے استفسارکیا کہ کس اختیار کے تحت کسی کو بیرون ملک جانے سے روکا جاسکتا ہے،عدالت نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیتی ہے . درخواست گزار نے کہا کہ جواب آنے تک تو نوازشریف باہرچلے جائیں گے، پیش بندی کے طورپر نوازشریف کو باہر جانے سے روکا جائے، وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ سر کے خطاب کا کیس تو ابھی زیر سماعت ہے، وفاقی حکومت سے ہدایات کے لئے وقت دیا جائے ‘جس پرعدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا . خیال رہے کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں نکالا جا سکا ہے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر سفارشات مرتب کرے گی جبکہ حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی . نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈال دی تھی اور کہا تھا کہ وفاقی حکومت مجاز اتھارٹی ہے واضح رہے حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے .بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے پارٹی راہنماﺅں کے اجلاس میں کہا تھا کہ نوازشریف کے ای سی ایل کا معاملہ نیب کے پاس ہے، نیب کی سفارش پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اور نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا .

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان