04:29 pm
 حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں معاشی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، عمران خان

حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں معاشی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، عمران خان

04:29 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں معاشی صورتحال مستحکم ہوئی ہے،کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے، حکومت کی توجہ عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے، معاشی استحکام کو مزیدمستحکم کرنا اور سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،تیل، گیس اورمعدنیات کے شعبے صوبوں کی استعداد کار بڑھانے کے ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن طریقے سے صوبوں کی معاونت کرے گی،
اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور مستقبل کے تخمینوں کے حوالے سے مربوط منصوبہ بندی کے حوالے سے وزارتِ فوڈ سیکیورٹی میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جا رہا ہے۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین، متعلقہ محکموں کے وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر ودیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں معاشی صورتحال بالخصوص ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ، بڑے صعنتی یونٹس کیلئے مراعات، ہسپتالوں کے لئے آلات و مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد، تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے ضمن میں کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اجلاس کو ہسپتالوں کے لئے آلات و مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تمام ضروری مراحل کو آئندہ پندرہ دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان