01:16 pm
نواز شریف کی حالت تشویشناک، ڈاکٹروں نے خاص ہدایات جاری کردیں

نواز شریف کی حالت تشویشناک، ڈاکٹروں نے خاص ہدایات جاری کردیں

01:16 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت اب مزید تشویشناک ہو گئی ہے جس کے پیش نظر اب ڈاکٹرز نے نواز شریف کو صرف ائیرایمبولینس پر سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ائیرایمبولینس کے بغیر سفر کرنا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہیں۔ عارضے کی تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو اسٹیرائیڈز کے ذریعے مزید گرنے سے روکا جا رہا ہے جبکہ نواز شریف کی شوگر اور بلڈ پریشر بھی بدستور کنٹرول سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے علاج کے لیے لندن کے کلینک سے جمعرات کا ٹائم لے لیا گیا ہے
۔نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلتے ہی انہیں لندن منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے بیرون ملک روانہ نہیں ہو سکے تھے جس کے بعد نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے کل 13 نومبر بروز بدھ کے لیے نئی ٹکٹ بک کروا لی گئی ہے، جبکہ قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولینس کا انتظام کروا لیا گیا ہے جس میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیا جائے گا ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف بیرون ملک روانگی کے لیے دوبارہ سے ٹکٹس بھی بُک کروا لیے گئے ہیں اس موقع پر ممکنہ طور پر ان کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہوں گے۔ قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولینس بدھ 13 نومبر کو پاکستان پہنچے گی۔ مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ تب تک نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوا لیا جائے پھر انہیں بدھ کے روز بیرون ملک روانہ کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں