05:10 pm
ہم  سفارتی سطح پر دنیا بھر میں تنہا ہورہے ہیں ، مسلم لیگ (ن)

ہم سفارتی سطح پر دنیا بھر میں تنہا ہورہے ہیں ، مسلم لیگ (ن)

05:10 pm

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے اراکین نے کرتار پورراہداری کھولنے کے حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کے ہر اقدام کا مخالفانہ جواب دیا ہے ہم سفارتی سطح پر دنیا بھر میں تنہا ہورہے ہیں ، گزشتہ مہینوں سے کسی بھی بڑے فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات نہیں ہوئی ۔ جبکہ حکومتی اراکین نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے فیصلے کو حکومت کا ا چھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے
کہ اس اقدام نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں واضح کردیا ہے ۔ سوموار کے روز قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیری مزاری نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کو عزت و احترام سے دیکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ والے سوچتے رہے کہ ہم کرتار پور راہداری کھولیں مگر آج وہی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس راہداری پر سیاسی جماعتیں کیوں اعتراض کررہی ہیں ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے واضح ہوا ہے اس وقت پاکستان نے سکھ برادری کیلئے بڑا اقدام کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی عالم خان نے کہا کہ ملک میں گندم اور گنے کا سیزان آرہا ہے اس حوالے سے وزارت خوراک نے اب تک کیا اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ گنے کا نرخ کم ہے جبکہ چینی مہنگی ہے ۔ کاشتکار وں کو 150روپے فی من دیا جارہا ہے جو کہ زیادتی ہے ۔ جس پر سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ اس حوالے سے فوری طور طور پر توجہ دلائو نوٹس جمع کرائیں ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب سے خیبر پختونخواہ کو گندم کی ترسیل اور آٹے کی ترسیل بند کی گئی ہے جس کی وجہ سے گند م اور آٹے کی قیمت میں اضٖافہ ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت پیداوار ی لاگت میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے اس حوالے سے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیں۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ملک کے اندر گندم اور آٹے کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ہے حکومت نئے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے یوٹیلٹی سٹو ر کارپوریشن کا چھ ارب روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے جہاں سے آٹا ، چینی ، گھی ، دالیں اور چاول رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہونگے ۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کرتار پور راہداری کے خلاف نہیں ہے ہم ملک میں امن کے خواہاں ہیں جبکہ ہندوستان ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کیلئے کیے جانے والے اقدام پر ہم سب کو فخر ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما انجنیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ھندوستان کے تعلقات میں یکطرفہ روعاتیں سود مند نہیں ہیں اور اس کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد ھندوستان کی جانب سے مسلسل پاکستان مخالف اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے باوجود پاکستان اور ھندوستان کے تعلقات میں سردمہری کم نہ ہو سکی ہے، انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا دنیا نے یہ نتیجہ افذ کیا ہے کہ پاکستان نے کشمیر پر بھارتی تسلط کو کیوں کرلیا ہے اور کشمیر پر پاکستان کی سفارتکاری صفر ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سفارتی طور پر دنیا کو مفلوج نظر آرہا ہے، کیونکہ آج کسی بھی کشمیر کا ذکر نہیں ہو رہا ہے، انہوں نے کہاکہ اس تاثر کو زائل کرنے کیلئے بھرپور سفارتی کارکردگی کی ضرورت ہے، راؤ اجمل علی خان نے کہا کہ اس ایوان میں زیادہ تر لوگ دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سبزیاں عام آدمی نے بھی کھانی ہوتی ہے، کسانوں کو کھاد بھی مہنگی مل رہی ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کل11بجے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیر اور سیکریٹری کو بلایا جائے اور سب کمیٹی سے ملکر ایک میٹنگ کریں گے۔اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا

تازہ ترین خبریں