05:11 pm
2030ء تک تقریباً80فیصد پاکستانی وسائل سے بجلی منصوبے مکمل کرلیں گے،حکومت

2030ء تک تقریباً80فیصد پاکستانی وسائل سے بجلی منصوبے مکمل کرلیں گے،حکومت

05:11 pm

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ لاہور ملتان موٹروے پر قیام وطعام کو سالانہ 17 لاکھ روپے لیز پر دیا گیا تھا ہم نے لیز منسوخ کر کے بڈنگ کے ذریعے قیام و طعام کو ماہانہ 65لاکھ روپے لیز پر دے دیا ہے۔موجودہ حکومت2030ء تک بجلی کے ایسے منصوبے مکمل کرلے گی،جو 75سے80فیصد پاکستانی وسائل سے تیار ہوںگے۔موسم گرما کیلئے گلگت بلتستان میں بجلی کی طلب 254.82میگاواٹ اور موسم سرما کیلئے454.19میگاواٹ ہے،اس وقت موسم گرما کیلئے بجلی کی پیداوار113.65جبکہ موسم سرما کیلئے86.12میگاواٹ ہے۔تیل کی تلاش کیلئے سمندر میں اب تک18کنوئیں کھودے گئے تاہم بدقسمتی سے تمام کنوئیں خشک تھے
۔گزشتہ حکومتوں کے دور میں1716.97میگاوٹ کی مجموعی استعداد پر مشتمل کل 33REپروجیکٹ مکمل کئے گئے۔ساہیوال سانحہ پر ہم عدالتی فیصلے سے مطمئن نہیں تھے،اس وجہ سے اپیل میں گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری،عمرایوب،مراد سعید اور پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال نے وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔رکن نواب یوسف تالپور کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے کہا کہ موسم گرما میں گلگت بلتستان میں بجلی کی طلب254 میگا واٹ ہے جبکہ 113 میگا واٹ بجلی گلگت بلتستان کو دی جارہی ہے اسی طرح موسم سرما میں 454 میگا واٹ طلب ہے جبکہ گلگت بلتستان کو صرف86 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔رکن محمد اسلم خان کے سوال کے جواب میں وزارت توانائی نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ گزشتہ 3سال کے دوران ملک بھر آئل کے ذخائر سے ہونے والی امداد پر متعلقہ علاقوں کو 2198ملین روپے رائلٹی کی مد میں ادا کئے گئے۔رکن شمیم آرا کے سوال کے جواب میں وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایا کہ سمندر میں تیل کی تلاش کیلئے ابتک 18کنویں کھو دے گئے،بدقسمتی سے تمام کنوئے خشک نکلے۔رکن شاہدہ اختر علی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ایوان کو آگاہ کیا کہ لاہور ملتان موٹروے پر قیام وطعام کو سالانہ 17 لاکھ روپے لیز پر دیا گیا تھا ہم نے لیز منسوخ کر کے بڈنگ کے ذریعے قیام و طعام کو ماہانہ 65لاکھ روپے لیز پر دے دیا ہے،ہماری حکومت کے پہلے سال میں این ایچ اے کے سالانہ ریونیو میں 43ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر توانائی عمر ایوب خان نے ایوان کو آگاہ کیا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران ملک بھر میں تیل اور گیس کے مجموعی طور پر 107ذخائر دریافت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ 2030تک ملک میں 80فیصد بجلی ملکی وسائل سے پیدا کرینگے جس میں 30 فیصد متبادل ذرائع،30فیصد ہائیڈل،10 فیصد نیوکلئیر اور 10 فیصد کوئلہ سے پیدا کرینگے۔رکن عبدالشکور کے سوال کے جواب میں مراد سعید نے ایوان کو بتایا کہ ایک سال میں پاکستان پوسٹ کی آمدن میں 3 ارب روپے اضافہ ہوا۔رکن شازیہ مری کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا بھر سے 4637 قید پاکستانیوں کو سفارتی کوششوں سے رہا کروایا گیا۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر ہم عدالتی فیصلے سے متفق نہیں تھے،جس کی وجہ سے ہم اپیل میں گئے ہیں،پنجاب حکومت نے ایسا قانون بنایا ہے کہ اگر فریقین آپس میں صلح بھی کرلے تو حکومت اس کیس کو چلائے گی۔زینب الرٹ بل وزارت قانون نے انسانی حقوق کی کمیٹی کو واپس بھجوا دیا ہے۔بچوں کے حوالے سے آگاہی کیلئے ہم سکولوں میں جاکر والدین کو ویڈیو دکھا رہے ہیں اور اس حوالے سے وزارت کامرس سے ملکر آگاہی مہم چلا رہے ہیں اور یہ مہم فیصل آباد میں شروع کردی گئی ہے#

تازہ ترین خبریں