05:19 pm
 اپنی وزارتیں اپنے پاس ہی رکھیں خان صاحب،حکومتی وزیروں اور مشیروں  کا مستعفی ہونے کا فیصلہ لیکن کیوں ،وجہ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

اپنی وزارتیں اپنے پاس ہی رکھیں خان صاحب،حکومتی وزیروں اور مشیروں کا مستعفی ہونے کا فیصلہ لیکن کیوں ،وجہ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

05:19 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے وزیراعظم ابھی تک نواز شریف کو باہر بھجوانے کے لیے راضی نہیں اور نہ ہی وہ چاہتےہیںکہ نواز شریف کا علاج باہر کروایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کا مسئلہ ابھی تک معمہ بنا ہواہے، آج یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے بھی رکھا جانا ہے
کہ آیا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں بیرون ملک بھیجا جائے یا نہیں؟ لیکن ابھی تک عمران خان نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے حق میں کیوں نہیں سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے اس کا انکشاف کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ ’’ عمران خان ابھی تک پوری طرح نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انکو علاج کے لیے باہر بھجوانے پر رضا مند نہیں ہیں، تحریک انصاف کے تمام وزیروں اور مشیروں نے وزیر اعظم عمران خان کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر نواز شریف کو بیرون ملک بھجوا دیا گیا تو پھر ہمیں ان وزارتوں کی کوئی ضرورت نہیں ، آپ اپنی وزارتیں اپنے پاس ہی رکھیں ‘‘۔

تازہ ترین خبریں