05:20 pm
 نواز شریف سےکونسی 2وجوہات کی پر سکیورٹی بانڈ مانگا گیا ؟تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے وضاحت کرڈالی

نواز شریف سےکونسی 2وجوہات کی پر سکیورٹی بانڈ مانگا گیا ؟تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے وضاحت کرڈالی

05:20 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں متعددوزاء کی نواز شریف کی بیرون ملک جانے کی مخالفت اورسابق وزیراعظم سےباہرجانے کی صورت میں سیکورٹی بانڈکی شرط رکھنے کے پرسینئرتجزیہ کاراورصحافی ارشادبھٹی نے کہاکہ سیکورٹی بانڈ اس لیے مانگاگیاہے اس کی وجہ میڈیامیں ہونیوالی باتیں ہیں اوردوسری عمران خان کی 16ماہ سےیہ تکرارہے کہ این آراونہیں دوں گا ۔جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگوکرتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہاکہ یہ با اختیاراوربڑے
لوگوں کاملک ہے یہاں اساتذہ کوتوہتھکڑیاں لگتی ہیں لیکن بنارسی ٹھگوں کونہیں لگتیں ،انہوں نے کہاکہ یہ بڑے لوگوں کاملک ہے اب نوٹنکیاں بندکردینی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جو چاہتی ہیں ہم عوام کریں گے لیکن ہم کو اتنا زیادہ بیوقوف نہ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی بانڈ اس لئے مانگا گیا ہے کہ اس کی وجہ میڈیا میں ہونیوالی باتیں ہیں اوردوسری عمران خان کی 16ماہ سے مسلسل تکرار ہے کہ این آر نہیں دوں گا ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت ہم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ہونے والے کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سب سے زیادہ مخالفت وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کی۔ کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ڈٹ کر مخالفت کی اور کہا کہ انہوں نے 16 سالہ وکالت میں ایسی مثال نہیں دیکھی کہ مجرم کا بیرون ملک علاج ہو۔ اجلاس کے دوران وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وفاقی وزیر علی زیدی اور عثمان ڈار نے بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حق میں بات کی۔

تازہ ترین خبریں