05:52 pm
حکومت نواز شریف سے پیسے نکلوانے میں کامیاب ہوگئی

حکومت نواز شریف سے پیسے نکلوانے میں کامیاب ہوگئی

05:52 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی وفاقی کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جتنے کی زرِضمانت، سمجھئیے بس اتنے ہی پیسے حکومت نواز شریف سے نکلوانے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ زر ضمانت واپسی کی کوئی قانونی دلیل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ نام ای سی ایل سے نکل جائے پھر جلد واپسی کا خیال بعید ہی رہتا ہے۔
خاتون صحافی نے کہا کہ نواز شریف کی سب سے بڑی زر ضمانت تو فی الوقت مریم نواز کی صورت میں موجود ہے۔ مریم بھی اگر باہر بھیج دی گئیں، تو جانئے نظریہ ضرورت سیاست کی ایجاد کی ماں ہے۔ لیکن اگر اس کے بدلے اگر خان اطمینان سے طویل حکومت کر سکیں تو گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین خبریں