05:53 pm
آزادی مارچ کے شرکارء خوشی سے نہال، امام کعبہ نے انصار الاسلام کیلئےغلاف کعبہ کا تحفہ بھیج دیا

آزادی مارچ کے شرکارء خوشی سے نہال، امام کعبہ نے انصار الاسلام کیلئےغلاف کعبہ کا تحفہ بھیج دیا

05:53 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امام کعبہ نے انصارالاسلام کے لیے غلاف کعبہ کا تحفہ بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔امام کعبہ نے جے یو آئی ایف کے رضاکاروں کے لیے غلاف کعبہ کا ایک حصہ بھجوایا ہے۔انصار الاسلام کے رضاکاروں کے لیے تحفہ امام کعبہ فضیلت الشیخ عبدالرحمن السدیس کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے رہنما عبدالسبحان کے توسط سے بھیجا گیا
۔امام کعبہ کی جانب سے بھیجے گئے غلاف کعبہ کے حصے کی انصار الاسلام کے رضاکاروں نے آزادی مارچ میں شریک لوگوں کو زیارت بھی کروائی، یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔وزارت داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کیلئے وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا تھا کہ جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، قانون میں کسی قسم کی مسلح ملیشیا کی اجازت نہیں۔البتی بعد میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اس حوالے سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ انکی رائے میں انصار الاسلام پر پابندی کا نوٹیفکیشن ہی غیر مؤثر ہے کیونکہ اس تنظیم کا اصل میں تو کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ے یوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ دیکھنا ہے کہ انصار الاسلام بنا کر کوئی خلاف ورزی تونہیں کی، اگر انصارالاسلام یونیفارم اورنام بدل لے تو کیا پابندی کا اطلاق ہوگا ۔جب کہ جمیعتِ علماء اسلام گ کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے سربراہ انجینئر عبدالرزاق لاکھو نے تنظیم پر پابندی لگائے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہماری تنظیم کو 100 سال ہوچکے ہیں لیکن آج تک کسی سالار پر کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی، وزارت داخلہ کی ہماری تنظیم کے بارے میں کوئی اسٹڈی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں