05:54 pm
مولانا کے پلان بی کے باوجود دھرنا ختم، جے یو آئی کا دھرناختم ہونے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

مولانا کے پلان بی کے باوجود دھرنا ختم، جے یو آئی کا دھرناختم ہونے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

05:54 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے اگلے تین دن میں دھرنہ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے پلان ’’بی‘‘ کے باوجود دھرنہ 3دن میں ختم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پلان ’’بی‘‘ کو حتمی شکل دے دی۔پلان بی میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں لاک ڈاون جبکہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اورپنجاب میں اہم شاہراہیں بند کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے، رہبر کمیٹی
کو جلسہ گاہ طلب کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں آزدی مارچ سے متعلق پلان بی کو حتمی شکل دی گئی۔جے یو آئی(ف) کے چاروں صوبائی امراء نے پلان بی پر اپنی تیاری پربریفنگ دی۔مولانا فضل الرحمان نے چاروں امراء کی پلان بی پرتیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے پلان بی میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی اہم مقامات پر لاک ڈاون کا منصوبہ شامل ہے۔ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اورپنجاب میں اہم شاہراہیں بند کرنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔اسی طرح ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فیصلوں کا اعلان مولانا فضل الرحمان جلسہ گاہ میں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے رہبر کمیٹی کو فوری طور پر جلسہ گاہ بلا لیا۔ مولانا فضل الرحمان فیصلوں کی رہبر کمیٹی سے منظوری لیں گے۔ مزید برآں کنوینئررہبرکمیٹی اکرم درانی نے کہا کہ آج دھرنے میں اہم اعلان کیا جائے گا۔ دھرنے میں پلان بی سے متعلق اعلان کیا جاسکتا ہے۔لیکن اس کے باوجود سینئیر صحافی جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے اگلے تین دن میں دھرنہ ختم ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبریں