06:46 am
کراچی سے چلنے والی ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی

کراچی سے چلنے والی ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی

06:46 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ٹرین کا پورا انجن اور پاور پلانٹ کے دو پہیے صفدرآباد اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئے۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں قراقرم ٹرین کے تمام مسافر محفوظ رہے تاہم لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے
کہ امدادی ٹرین اور انجن کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ دوپہر بارہ بجے تک قراقرم ٹرین منزل کی طرف روانہ کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں