06:55 am
شریف خاندان سکیورٹی بانڈز نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گیا، کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ

شریف خاندان سکیورٹی بانڈز نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گیا، کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ

06:55 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر شریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گیا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ن لیگ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے نمائندے آج کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے، شریف خاندان اپنا موقف کمیٹی کو پیش کر چکا ہے، کمیٹی میں پیش ہو کر ایک ہی موقف بار بار دھرانے کا فائدہ نہیں ، کمیٹی نے جو فیصلہ کرنا ہے ہمارے پہلے کے موقف پر کر لیں۔شہباز شریف کے نمائندے عطا تارڑ نے کہا ہے
کہ نواز شریف کی ضمانت پر دو عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کرا چکے ہیں جس کے بعد زر ضمانت کی ضرورت نہیں۔ نون لیگ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد شرائط رکھنا غلط ہے، حکومت نے حد سے تجاوز کیا۔

تازہ ترین خبریں