07:19 am
افغانستان کے شہر کابل میں کار بم دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

افغانستان کے شہر کابل میں کار بم دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

07:19 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )افغانستان کے شہر کابل میں کار بم دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبرر ساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ صبح کے مصروف اوقات میں بم دھماکا ہوا کیا گیا۔ترجمان نصرت رحمی نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ کے شمال
اور وزارت داخلہ کے قریبی علاقے میں کار بم دھماکا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ تمام جاں بحق ہونے والے شہری ہیں۔نصرت رحمی نے مزید بتایا کہ ’یہ ابتدائی معلومات ہیں لیکن اضافی تفصیلات بعد میں تبادلہ کی جائیں گیں‘۔علاوہ ازیں وزارت داخلہ کے ایک ذرائع کے مطابق کار بم دھماکا خود کش حملہ تھا اور حملہ آور نے حکومتی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین خبریں