08:14 am
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

08:14 am

لاہور: تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد26100 کیوسک اور اخرج 65000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد8400 کیوسک اور اخراج8400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد15800 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد12900 کیوسک اور اخراج 6100کیوسک رہا۔
 
جناح بیراج آمد87800کیوسک اور اخراج 81300کیوسک،چشمہ آمد64200 کیوسک اوراخراج 70000کیوسک، تونسہ آمد66100 کیوسک اور اخراج55400 کیوسک،پنجند آمد5100 کیوسک اور اخراجصفرکیوسک،گدو آمد 54200کیوسک اور اخراج 45600 کیوسک، سکھر آمد35100کیوسک اور اخراج8500 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد10900 کیوسک اور اخراج 1900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1510.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.946 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1193.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.908 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.054 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

تازہ ترین خبریں