10:43 am
نواز شریف باہر جائیں گے یا نہیں ؟ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی حتمی مشاورت مکمل

نواز شریف باہر جائیں گے یا نہیں ؟ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی حتمی مشاورت مکمل

10:43 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے حتمی مشاورت مکمل کر لی، کمیٹی نے سفارشات کو حتمی شکل دے دی، وزیر اعظم آفس کو بھی سفارشات سے آگاہ کر دیا گیا۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور شہباز شریف کے ترجمان عطا تارڑ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر عطا تارڑ کہنا تھا بن بلائے آیا ہوں
دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا کارروائی ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 4 بچے پریس کانفرنس کریں گے۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا نواز شریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ آج ہی کریں گے، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا پہلا راؤنڈ ہو گیا، کسی کی رضا مندی ہو یا نہ ہو، نواز شریف کی رضا مندی سے ہمارا فیصلہ مشروط نہیں ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کی صحت خراب ہے، فیصلہ میرٹ پر کریں گے۔

تازہ ترین خبریں