10:55 am
فضل الرحمان کا کارکنوں کو پنڈال میں پہنچنے کا حکم

فضل الرحمان کا کارکنوں کو پنڈال میں پہنچنے کا حکم

10:55 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آزادی ما رچ کے پنڈال میں ہلچل مچ گئی شر کا نے اپنے خیمے لپیٹنا شروع کر دیے تمام کا ر کن ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں اور مو لا نا کے اگلے حکم کا انتظار ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے تمام کارکنوں سے فوری طور پر آزادی مارچ کے پنڈال میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بہت اہم اعلان کریں گے، کارکنان تمام کام چھوڑ کر پنڈال میں پہنچ جائیں۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا آج 14 واں روز ہے اور شرکاء اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کر رکھے ہیں تاہم حکومت اور اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔گزشتہ روز شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کی تھی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت ملک کے مختلف شہروں کو بند کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں