12:38 pm
سعید پہلا انٹرو

سعید پہلا انٹرو

12:38 pm

N-15(تصویر ہمراہ ہے) پہلا انٹرو جب میر پوریوں پر مشکل وقت آتا رہا ہمارا سیاسی مخالف بیرون ملک بھاگ جاتا رہا، سابق وزیر میرپور (بیورورپورٹ) سابق وزیر حکومت آزادکشمیر چودھری محمد سعید کی لیگی امیدوار صہیب سعید کی انتخابی مہم میں جارہانہ سیاسی انگز جاری،میاں محمد ٹاون ،کلیال ،جڑول کلاں،موڑا دولوں ،جادہ ،چمباموری ،امبر کھاری میں تحریک انصاف کا مکمل صفایا ۔سابق وزیر حکومت آزادکشمیر چودھری محمد سعید نے موڑہ دولوں سے چودھری محمود عرف لالامودی ،بیر سٹر سلطان محمود کے سابق کواڈئینٹرچودھری مقصود،چودھری نعیم،چودھری وحید اور انکے درجنوں ساتھیوں کو موڑہ دولوں میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل کرکے موڑہ دولوں سے پی ٹی آئی کا مکمل صفایا کردیا۔اس موقع پر سابق وزیر حکومت آزادکشمیر چودھر ی محمد سعید نے کہاکہ کشمیر وں کے خون پر سودا کرنے والوں کی زبان آج کشمیر کے نام لینے پر کیوں کنگ ہے۔جو شخص 30 سال میں ایک دیوار نہیں تعمیر ہو سکی مسلم لیگ (ن) نے 3سالہ دور اقتدار میں نیاسرکاری ہسپتال کھڑا کردیا۔جب جب میر پوریوں پر مشکل وقت آتا رہا یہ شخص بیرون ملک بھاگ جاتا رہا ۔ضمنی الیکشن سے شکست دے کر ہمیشہ کے لیے میراتھن کا حصہ بنا دیں گے۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے موڑہ دولوں ،کلیال،جڑول کلال،جادہ،چمبہ موری میں لیگی امیدوار صہیب سعید کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس کے علاوہ امیدوار اسمبلی چودھری محمد صہیب سعید اور چودھری محمد نعیم نے میاں محمد ٹاون بن خرماں میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں چودھری ضمیر،چودھری جمیل،راجہ احتشام،راجہ لیاقت،محمد ناصر،راجہ ایوب کوتحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری صہیب سعید نے کہاکہ پاکستا ن مسلم لیگ (ن) نے ووٹر کو عزت دی،علاقے میں ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کیے یہی وجہ سے کہ عوام علاقہ دوسرے سیاسی جماعتوں سے سیاسی وابستگی ختم کرکے راجہ فاروق حیدر خا ن کے تعمیر وترقی کے پرچم تلے اکھٹے ہو رہے ہیں۔24نومبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے سعید