02:33 pm
 خبروں کی تردید،بھارتی جاسوس کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

خبروں کی تردید،بھارتی جاسوس کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

02:33 pm

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج نے کلبھوشن یادیو کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی جے کے فیصلے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔آئی سی جے فیصلے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہو رہی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اس معاملے پر چند قانونی آپشنز زیر غور ہیں۔