07:42 pm
حکومت کا ملک بھر میں بند ہندو مندر کھولنے کا فیصلہ

حکومت کا ملک بھر میں بند ہندو مندر کھولنے کا فیصلہ

07:42 pm

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ہندو آبادی کے دیرینہ مطالبے پر ملک بھر میں بند ہندو مندر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اہم حکومتی اقدامات کا خلاصہ جاری کر دیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہندو آبادی کے دیرینہ مطالبے پر ان کی عبادت گاہوں کو از سر نو کھولا جائے گا۔احمد جواد کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں پی ٹی آئی کے اب تک کے 10 بہترین اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے،
جس میں قومی ایئرلائین (پی آئی اے) کا ماہانہ خسارہ 3 ارب سے کم ہوکر ڈیڑھ ارب رہ جانا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ (اے ای ڈی بی) کی جانب سے 550 میگاواٹ صلاحیت کے حامل ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 11 منصوبوں کی تعمیر کیلئے معاہدوں کا بھی اعلامیے میں ذکر ہے۔احمد جواد کے مطابق مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے حوالے سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کیلئے سپیشل سیل کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 20% اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ بھی کہ اکتوبر میں ترسیلات زر 2 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں جو کہ ستمبر 2019 کے مقابلے میں 14.4% زیادہ ہے۔احمد جواد کے مطابق گوادر میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ اسپتال کی 24 ماہ میں تعمیر مکمل کرنے کے منصوبے پر چینی کمپنی نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ منصوبے پر 100 ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔حکومت کے دس بہترین اقدامات میں نئے کاروباروں کے آغاز، کاٹیج انڈسٹری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی افزائش میں معاونت کیلئے پنجاب حکومت کا قرضے کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔پنجاب حکومت کا قصور میں عالمی معیار سے ہم آہنگ، سرمایہ کاری کیلئے یکساں پرکشش اور وباؤں سے آزاد لائیو سٹاک زون قائم کرنے کا فیصلہ بھی اعلامیہ کا حصہ ہے۔دریاؤں کے بہاؤ کی نگرانی اور سیلاب کی پیشگوئی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 5 دریاؤں پر ڈیجیٹل ٹیلی میٹری سسٹم نصب کردیا ہے جو کہ ایک اہم کامیابی ہے۔

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی