08:25 pm
آصف زرداری کی حالت نہ سنبھلنا تشویشناک بات ہے، لطیف کھوسہ

آصف زرداری کی حالت نہ سنبھلنا تشویشناک بات ہے، لطیف کھوسہ

08:25 pm

اسلام آباد(آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سرکاری ڈاکٹرز ہم سے صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس شیئرنہیں کر رہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کے میڈیکل بورڈ میں وہ بھی معالج شامل ہوں جو صدر زرداری کا پہلے بھی طبی معائنہ کرتے رہے ہیں۔ منگل کے روز احتساب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر صدر زرداری کو افاقہ نہیں ہو رہا ہے تو یقینا کوئی تو بات ہے
جو تسلی بخش نہیں ہے۔ آج صدر زرداری کی طبیعت اتنی ناساز تھی کہ سرکاری میڈیکل بورڈ نے انہیں عدالت لے جانا مناسب نہ سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر صدر زرداری پمز ہسپتال سے عدالت تک کا سفر نہیں کر سکتے تو آپ ان کی صحت کی کیفیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ شوگر کی سطح یکدم کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 20گھنٹے ان کی نگہداشت کی جاتی ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ صدر زرداری کے دل میں نہ صرف اسٹنٹ نصب ہیں بلکہ پیس میکر بھی لگا ہوا ہے۔ انہیں ساڑھے گیارہ برس قید میں رکھ کر ان پر تشدد کیا گیا تھا۔ اس تکلیف کے درد بھی برکرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی گردن اور کمر میں شدید درد ہے جبکہ انہیں ریشہ کا مستقل مرض بھی ہے۔ سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ سابق صدر 70دن سے نیب کی حراست میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ تین ماہ سے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ سابق صدر زرداری کو کس لئے قید رکھا گیا ہے؟ نہ انہیں کوئی سزا ہوئی ہے اور نہ ان کے خلاف کوئی ریفرنس تک دائر ہوا ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف علی زرداری اس شہید ذوالفقار علی بھٹو کے داماد ہیں جنہوں نے حکومت سے کوئی رعایت نہیں مانگی تھی۔ آصف علی زرداری بھی کسی کے حکم سے اپنے لئے کسی صورت رعایت نہیں مانگیں گے۔ ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ صدر زرداری کے ذاتی معالج سرکاری میڈیکل بورڈ میں شامل کئے جائیں

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی