10:11 pm
شہباز ، مریم اور خواجہ آصف (ن )لیگ  کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں،فواد چوہدری

شہباز ، مریم اور خواجہ آصف (ن )لیگ کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں،فواد چوہدری

10:11 pm

اسلام آباد ( آن لا ئن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز ، مریم اور خواجہ آصف (ن )لیگ کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں،آج نوازشریف کو جانے دیا تو کل زرداری صاحب بھی کہیں گے،میاں صاحب گارنٹی دیں ٹھیک ہوکر وہ واپس آئیں گے،لیگی ارکا ن نواز شریف کی صحت پر سیاست کی بجائے با نڈز جمع کریں،اسحا ق ڈار،حسن و حسین نواز بھی واپسی کی زبانی یقین دہانی کراتے رہے لیکن نہیں آئے،پیسے قوم کے ہیں ،
ہم معاف نہیں کر سکتے،مولانا جدھر چاہتے ہیں نکلیں ہم بیٹھے ہیں،افغان جنگ میں کود کر غلطی کی ۔بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی تمام معاملات پر گہری نظر ہے، کل کابینہ کی طویل میٹنگ ہوئی جس میں انسانی بنیاد پر کابینہ نے نواز شریف کا نام ای س ایل سے نکالنے کے معاملے کا جائزہ لیا اور اسی بنیاد پر انہیں باہر جانے کی اجازت دی۔انہو ںنے کہا کہ ذیلی کمیٹی کہہ رہی ہے کہ ماضی میں کوئی ایسی مثال نہیں ہے، نواز شریف کوئی ایسی گارنٹی تو دیں کہ ٹھیک ہوکر وہ واپس آجائیں گے، اسحٰق ڈار بھی واپسی کی یقین دہانی کراتے رہے مگر واپس نہیں آئے، حسن اور حسین نواز نے بھی یہی کیا اسحاق ڈار اب تو بالکل صحت مند ہیں مگر پھر بھی واپس نہیں آرہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان تمام افراد نے برطانیہ میں جائیدادیں چھپائی ہوئی تھیں، ہم پیسے معاف نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے اگر ہم نے پیسہ معاف کر دیا تو عوام ہم سے سوال کر ئے گی ۔تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریں، ان کو سیکیورٹی بانڈز دینے دیں، وہ واپس آئیں گے تو پیسے واپس مل جائیں گے ن لیگ میں قیادت کی جنگ چھڑ چکی ہے مسلم لیگ ن کے رہنما نو از شریف کی کرسی پر بیٹھنا چاہتے ہیں میں مسلم لیگ ن سے کہتا ہو ں نو از شریف کی صحت پر سیا ست نہ کریں بلکہ ان کو باہر بھجنے کے لئے بانڈز جمع کریں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج نواز شریف کو شک کے بغیر جانے دیں گے تو کل آصف زرداری اور خورشید شاہ بھی باہر جانے کا کہیں گے، ہم نے مثال اور توازن قائم کرنا ہے۔ یہ مثال باقی لوگوں کے لیے بھی ہوگی تین ہزار قیدیوں نے جیل سے نکلنے کی درخواستیں دائر کی ہیں، عدالت ای سی ایل سے نکال دے تو ہمارا کوئی مسئلہ نہیں، اب ساری ذمہ داری ہم پر ڈال دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے باہر جانے میں ہماری طرف سے نہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے تاخیر ہو رہی ہے، پیسہ نواز شریف کی صحت سے اہم نہیں ہے، ن لیگ اپنے بیمار قائد کی صحت پر سیاست کر رہی ہے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔انہو ںنے کہا کہ فضل الرحمان کے دھرنے میں روز نئے لطیفے سننے کو ملتے ہیں، مولانا جہاں جہاں نکلنا چاہتے ہیں نکلیں ہم دیکھنے کے لیے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے افغانستان کی جنگ میں جانے کی غلطی ہوئی، جنگ میں نہ جانتے تو آج ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہوتے، پاکستان سوویت یونین اور امریکہ کے بعد پہلا راکٹ رہبر خلا میں بھیجنے والا ملک تھا مگر ہماری ترجیحات تبدیل ہو گئیں جس کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوئے، 1952میں پا کستان میں پی سی آئی آر بنا یا گیا پی سی آئی آر دنیا کا بہترین ادارہ بن گیا تھا اور پا کستان دنیا کا پہلا فائبر آپٹک شروع کر نے والا ملک تھا ۔( درانی )

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری