10:34 pm
وکی لیکس جمائمہ کا کزن نہیں تو پھر کیا ہے، مفتی کفایت اللہ کے بیان پر فض الرحمن کا دلچسپ ردعمل

وکی لیکس جمائمہ کا کزن نہیں تو پھر کیا ہے، مفتی کفایت اللہ کے بیان پر فض الرحمن کا دلچسپ ردعمل

10:34 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وکی لیکس جمائما کا کزن ہے جس کے بعد مفتی کفایت اللہ کا یہ بیان سوشل میڈیا کی زینت بن گیا تھا یہاں تک کہ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔اسی متعلق جب مولانا فضل الرحمن سے سوال کیا گیا کہ مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ وکی جمائما کا کزن ہے۔اس پر آپ کیا کہیں گے۔اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ یہ کون ہے۔کیونکہ میں ان چیزوں میں دلچسپی نہیں رکھتا۔مفتی کفایت اللہ کی اپنی کوئی معلومات ہوں گی۔انہوں نے صحافی سے سوال کیا کہ اگر وکہ جمائما کا کزن نہیں ہے تو پھر وہ کیا ہے؟ کچھ تو ہے نہ وہ ہمیں بتایا جائے
۔خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وکی لیک، جمائما اور عمران خان ایک بہت بڑے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکی جمائما کا کزن ہے یہ میرا اندازہ ہے لیکن اس حوالے سے میں تحقیق کر کے بھی آپ کو جواب دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ یہ سب ایک ایجنڈے کا حصہ ہیں اس کو تو مانیں۔ انہوں نے کہا کہ وکی ایک یہودی ہے جو لوگوں پر غلط الزامات لگاتا ہے ۔ وکی لیکس بھی اسی بندے نے جاری کی ہیں جو میرے پاس موجود ہیں۔ مفتی کفایت اللہ کے دعوے پر اینکر پرسن نے انہیں بتایا کہ اس پورے معاملے میں وکی نام کا کوئی بندہ نہیں ہے جس پر انہوں نے کہا کہ وکی اپنے نام سے مشہور ہے۔انہوں نے کہاکہ وکی نام کا اگر کوئی بندہ نہیں ہے تو کردار تو ہے ۔ جو لیکس کرتا ہے۔ مفتی کفایت اللہ کے اس مضحکہ خیز دعوے اور نرالی منطق پیش کرنے پر پروگرام کے میزبان سمیت مہمان بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری