09:33 am
بیرون ملک روانگی کے حوالے سے آج اور کل کے چکروں میں پڑے میاں نواز شریف کے بارے میں افسوسناک خبر

بیرون ملک روانگی کے حوالے سے آج اور کل کے چکروں میں پڑے میاں نواز شریف کے بارے میں افسوسناک خبر

09:33 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو چار ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی اور شورٹی بانڈز جمع کروانے کا کہا تھا تاہم مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کا مؤقف ہے کہ عدالت میں پہلے سے ہی مچلکے جمع کروا چکے ہیں، ایسے میں اب شورٹی بانڈز جمع کروانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ شریف خاندان اور حکومت کے مابین اسی ڈیڈ لاک کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے
جبکہ نواز شریف خود بیرون ملک جانے پر رضامند نہیں ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی طبیعت اس وقت انتہائی تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز نواز شریف کی طبیعت کو لے کر کافی پریشان ہیں۔ میاں نواز شریف کو دن میں چار چار مرتبہ انسولین لگائی جا رہی ہے۔ڈاکٹرز نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ڈاکٹرز نے وارننگ دی ہے کہ میاں نواز شریف کو بغیر وقت ضائع کیے بیرون ملک لے جایا جائے۔ اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز میاں نواز شریف کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیرائیڈز، انسولین اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز کے سائیڈ ایفیکٹس سے نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوگئی ہے، اسیٹرائیڈز کی ہائی ڈوز پلیٹ لیٹس کی مقدار نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لئے مجبوراً دی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں