03:13 pm
نوازشریف کی طبیعت بگڑ گئی،ڈاکٹروں نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئیے ، لیگی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

نوازشریف کی طبیعت بگڑ گئی،ڈاکٹروں نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئیے ، لیگی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

03:13 pm

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے تاخیری حربے محمد نوازشریف کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے،سٹیرائڈز، انسولین اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز کے سائیڈ ایفکٹس سے محمد نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کے جسم پر ظاہر ہونے والے منفی اثرات پر فکرمندی، گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کی
 
وجہ سے محمد نوازشریف کی و بلڈشوگر بھی بہت زیادہ ہے ،ہائی بلڈ شوگر کی وجہ سیٹرائیڈز کی ہائی ڈوز ہے ،ڈاکٹرز نے سٹیرائیڈز کی زیادہ مقدار کے باعث محمد نوازشریف کے لئے انسولین کی مقدار بڑھا دی ۔ نوازشریف کو دن میں چار مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہے سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے لئے مجبورا ًدی جارہی ہے ،سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات کے لئے ادویات میں ردوبدل کیاگیا اور ان کی مقدار بڑھائی گئی ہے ۔ ڈاکٹرز نے محمد نوازشریف کو مزید کوئی وقت ضائع کئے بغیر بیرون ملک لیجانے کی وارننگ دی ہے ،ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات محمد نوازشریف کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ سٹیرائیڈز اور ادویات کے باوجود محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گرنے پر معالجین کی تشویش بڑھ رہی ہے ،معالجین کے مطابق جتنا وقت ضائع ہورہا ہے، اتنا ہی نوازشریف کی صحت کی بحالی کے امکانات کم ہورہے ہیں ۔ پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص اور مطلوبہ علاج میں تاخیر محمد نوازشریف کی جان کے لئے خطرناک ترین ثابت ہوگا ۔ڈاکٹرز بغیر تشخیص کے سٹیرائڈز اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز دے رہے ہیں جس سے میاں صاحب کی صحت کو خطرہ ہے ادویات اور سٹیرائڈز کی زیادہ مقدار کی وجہ سے محمد نواز شریف کی صحت اور دیگر اعضا پر منفی اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا سمیت کرائے کے تمام ترجمان آج تک نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، یہ جاننے کے باوجود حکومت دانستہ نوازشریف کی زندگی کے راستے میں غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے ۔انسانی بنیادوں پربے حس حکومت نے ضمانت دینا ہوتی تو 29 اکتوبر کومحمد نوازشریف کو ضمانت دے دی جاتی حکومت کو انسانی بنیادوں پر اتنی ہمدردی ہوتی تومحمد نوازشریف کی صحت کے لئے 15 قیمتی دن ضائع نہ کرتی حکومت کے تاخیری حربے محمد نوازشریف کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین خبریں

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

کورونا وائرس کم عمر بچوں کیلئے مہلک ہو گیا،آئندہ دو سے تین ہفتے خطرناک قرار۔۔والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

کورونا وائرس کم عمر بچوں کیلئے مہلک ہو گیا،آئندہ دو سے تین ہفتے خطرناک قرار۔۔والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

بجلی مزید مہنگی ، نیپرا نے پاکستانیوں کر بجلیاں گرادیں، فی یونٹ کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟

بجلی مزید مہنگی ، نیپرا نے پاکستانیوں کر بجلیاں گرادیں، فی یونٹ کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟

ایک بار پھر برفباری کا آغاز،مری جانے کے خواہشمندوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

ایک بار پھر برفباری کا آغاز،مری جانے کے خواہشمندوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا