03:31 pm
پی آئی اے نے10 کروڑ 65 لاکھ روپے کا کھانا ضائع کردیا

پی آئی اے نے10 کروڑ 65 لاکھ روپے کا کھانا ضائع کردیا

03:31 pm

اسلام آباد(آن لائن)’باکمال لوگ-لاجواب سروس‘ کے دعوے کی حامل پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے تین سالوں میں دس کروڑ 65 لاکھ روپے کا کھانا ضائع کرکے مال مفت دل بے رحم کی عملی مثال پیش کردی۔ پی آئی اے کے فلائٹ کچن کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے دس کروڑ 65 لاکھ روپے کا کھانا ضائع کیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2013 سے 2015 کے درمیانی عرصے میں سفر کے لیے کل 55 لاکھ 58 ہزار 284 مسافروں نے
 
قومی ایئر لائن کا انتخاب کیا لیکن اسی عرصے کے دوران انتظامیہ نے 60 لاکھ 72 ہزار 839 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کیا۔ فلائٹ کچن کی آڈٹ رپورٹ میں درج ہے کہ ایئرلائن کی انتظامیہ نے مسافروں کی تعداد سے پانچ لاکھ 14 ہزار 554 زائد افراد کے کھانے کے انتظامات کیے جس پر سات کروڑ 25 لاکھ 72 ہزار 526 روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔آڈٹ رپورٹ میں ملکی خزانے کو پہنچنے والے بھاری نقصان کا ذمہ دار پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص پالیسی کو قرار دیا گیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو 2016 اور نومبر 2018 میں باقاعدہ طور پرآگاہ کیا گیا تھا لیکن تاحال جوابات نہیں دیے گئے ہیں۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن کا شمار ان اداروں میں کیا جاتا ہے جو گزشتہ کافی عرصے سے سالانہ بنیادوں پر بھاری نقصان کا شکار ہورہے ہیں اور جنہیں ہمیشہ مالی امورکی انجام دہی کے لیے سرکاری امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔2018 میں سامنے آنے والی ایک مالیاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ درخشاں روایت کی حامل پی آئی اے کا مالی خسارہ 450 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔2019 میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ایئر لائن کو 431 ارب روپے کی لائبلٹیز اورمجموعی طور پر سالانہ 36 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی بدعنوانیوں کا معاملہ نیب کو بھجوا دیا ہے۔ ادارے کی تباہی کے ذمے داروں کو قابل احتساب بنائیں گے۔ پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر ہوابازی میاں محمد سومرو بھی موجود تھے۔ انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ بر سر اقتدار لوگوں کی ناقص حکمت عملی اورغفلت نے پی آئی اے کو شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔‎

تازہ ترین خبریں

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال