04:44 pm
اسلام آباد مارگلہ ہلز میں واقع پاکستان کے انتہائی معروف ہوٹل مونال کی زمین پاک فوج کی ملکیت نکلی

اسلام آباد مارگلہ ہلز میں واقع پاکستان کے انتہائی معروف ہوٹل مونال کی زمین پاک فوج کی ملکیت نکلی

04:44 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے رکن منصوبہ بندی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ مارگلہ ہلز پر تعمیر کیا گیا مونال ریسٹورنٹ فوج کی زمین پر بنا ہوا ہے جو اب اپنی زمین واپس لینا چاہتی ہے۔ پاکستان کے موقر روزنامہ ’’ڈان اخبار ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہد محمود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کو بتایا کہ 15 برس قبل سی ڈی اے نہیں جانتی تھی کہ مونال ریسٹورنٹ فوج کی اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے جب تک آرمی نے اس کا دعوی کرنا شروع نہیں کیا۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 22 ہزار ایکڑ زمین جو اب مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر مشتمل ہے دراصل وہ پنجاب حکومت کی ملکیت تھی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اراضی میں سے ساڑھے 5 ہزار آرمی کے لیے مختص کیے تھے تاہم یہ زمین فوج کو کس برس میں دی گئی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا اور اب سی ڈی اے کے پاس ساڑھے 16 ہزار ایکڑ زمین موجود ہے۔ سی ڈی اے کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے میں یہ انکشاف کیا گیا کہ آرمی کے لیے مختص کی گئی زمین نیشنل پارک کے وسط میں موجود ہے اور مونال ریسٹورنٹ اسی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ مونال ریسٹورنٹ 2005 میں تعمیر کیا گیا تھا اور سی ڈی اے کی ملکیت تھا، ریسٹورنٹ کو 10 سال کی مدت کے لیے لیز کیا گیا تھا۔ سی ڈی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مونال ریسٹورنٹ کی جگہ خالی کرکے فوج کے حوالے کی جارہی ہے۔ تاہم کمیٹی کی سربراہ ایم این اے منزہ حسن کی یہ جاننے میں زیادہ دلچسپی تھی کہ کس نے نیشنل پارک کے اندر ایک بڑے ریسٹورنٹ کی تعمیر کی اجازت دی تھی جسے قانون کے ذریعے قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کو بچانے کے لیے محفوظ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ سی ڈی اے بورڈ نے اس وقت ریسٹورنٹ کی تعمیر کی اجازت دی تھی، انہوں نے بورڈ کا فیصلہ قائمہ کمیٹی کو بتانے کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ کی تعمیر کی اجازت دینے کے لیے عہدیداران کے احتساب کے لیے کئی انکوائریاں ہوئیں لیکن کوئی بھی انکوائری کامیاب نہیں ہوئی۔ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئر پرسن نے سی ڈی اے سے محفوظ اراضی پر مونال ریسٹورنٹ کی تعمیر سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جوائنٹ سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی سلیمان وڑائچ نے کہا کہ حکومت نجی املاک کے ساتھ موجود سرکاری اراضی کی حد بندی پر الجھن کی وجہ سے ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا نقشہ آخری مرتبہ 60 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا