07:27 pm
 بینک آفیسر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع

بینک آفیسر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع

07:27 pm

راولاکوٹ(آن لائن )بینک آفیسر کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی نوجوان خاتون کے قتل کے الزام میں تفتیش کے لیے بینک آفیسر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ گزشتہ دنوں دارالحکومت کے علاقے گوجرہ میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے ہی بینک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ملازمہ سے رنگ رلیاں بناتے ہوئے HBLکے زونل منیجر فضل امین کو موقع پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے فون سے بعض نازیبا ویڈیو برآمد ہوئی تھیں جن میں وہ مختلف خواتین کو بلیک میل کیے ہوئے تھا۔
اس کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ عین اسی دن اس کی ایک اور خاتون کے ساتھ نا مناسب حالت میں فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ ہجیرہ کے علاقے میں اس فوٹو کو دیکھنے کے بعد یہاں سے تعلق رکھنے والی ایک بینک کی ملازمہ نے مبینہ طور پر خود کشی کر دی۔ اب اس خاتون کے ورثاء نے سنگین الزامات لگاتے ہوئے بینک آفیسر کے خلاف تھانہ ہجیرہ میں ایک ایف آئی آر درج کروائی ہے جس پر تفتیش کے لیے دارالحکومت سے گرفتار آفیسر کو ہجیرہ لا کر تفتیش شروع کر دی گئی۔ کراچی سے بینک کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے بھی آکر اس آفیسر سے تفتیش کی۔ مردان سے تعلق رکھنے والے اس آفیسر کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ ما تحت خواتین ملازمائوں کو ترقی دلوانے ملازمت میں مستقل کروانے سمیت کئی طرح کے سہانے خواب دکھا کر انہیں بلیک میل کرتا رہا۔ خواتین کی نا مناسب حالت میں ویڈیوز بھی بناتا رہا جو اس سے برآمد بھی ہوئیں۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ ہجیرہ میں جس خاتون ملازمہ کی موت واقع ہوئی اس نے بھی مذکورہ آفیسر کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر عین اس شام خودکشی کی جس دن مذکورہ آفیسر ایک اور خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں