09:30 pm
اسحاق ڈار کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جا رہا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسحاق ڈار کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جا رہا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

09:30 pm


لاہور( آن لائن ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے ،4 کنال کے گھر رقم قومی خانے میں جمع کروائی جائے گی،اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے حوالے کئے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کینال کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے، گھر فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم قومی خانے میں جمع کروائی جائے گی۔اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے حوالے کئے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اکرام نوید سے
ایک ارب مالیت کی جائیدادیں برآمد کیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کی تحقیقات میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ نیب افسران کسی پر دباؤ ڈالے بغیر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔نیب افسران کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں۔ قانونی کاروائی کی بنیاد پر کیس شروع کیا جاتا ہے۔ مقدمات کی تحقیقات وائٹ کالرجرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔عبد الرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔عبدالرزاق بہرانی پر کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے جس کی گرفتاری کی نیب سکھر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق بہرانی کروڑوں روپے خورشید شاہ کے اکاونٹس میں منتقل کرتا رہا ہے اور منتقل کی گئی رقوم سے مالی فوائد بھی حاصل کرتا رہا ہے۔ نیب کے پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزم جیکب ا?باد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خورد برد کرتا رہا ہے۔ نیب نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بھی کہا ہے کہ رزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے بے نامی اثاثوں کا مالک ہے، ملزم کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی فنڈز کی خورد برد کی پٹیشن دائر ہے

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا