10:17 pm
اسحاق ڈار کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا ،کپتان کی حکومت نے بڑی بازی کھیل دی

اسحاق ڈار کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا ،کپتان کی حکومت نے بڑی بازی کھیل دی

10:17 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے ،4 کنال کے گھر رقم قومی خانے میں جمع کروائی جائے گی،اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے حوالے کئے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کینال کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے، گھر فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم قومی خانے میں جمع کروائی جائے گی۔اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے حوالے کئے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اکرام نوید سے ایک ارب مالیت کی جائیدادیں برآمد کیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کی تحقیقات میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
نیب افسران کسی پر دباؤ ڈالے بغیر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔نیب افسران کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں۔ قانونی کاروائی کی بنیاد پر کیس شروع کیا جاتا ہے۔ مقدمات کی تحقیقات وائٹ کالرجرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔عبد الرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔عبدالرزاق بہرانی پر کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے جس کی گرفتاری کی نیب سکھر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق بہرانی کروڑوں روپے خورشید شاہ کے اکاونٹس میں منتقل کرتا رہا ہے اور منتقل کی گئی رقوم سے مالی فوائد بھی حاصل کرتا رہا ہے۔ نیب کے پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزم جیکب آباد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خورد برد کرتا رہا ہے۔ نیب نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بھی کہا ہے کہ رزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے بے نامی اثاثوں کا مالک ہے، ملزم کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی فنڈز کی خورد برد کی پٹیشن دائر ہے۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی