10:22 pm
 اسلام آباد میں سیاسی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ، سراج الحق

اسلام آباد/لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ۔اسی لیے وہ میاں نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے کی ذمہ داری بھی عدالتوں پر ڈالنا چاہتی ہے۔حکومت دماغ اور قوت فیصلہ دونوں سے محروم ہے۔رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت تباہ ہوچکی ہے۔تمام ادارے اپنا اعتماد کھوچکے ہیں
۔قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعدپارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میاںنواز شریف کے علاج کے لیے باہر جانے سے حکومت ڈرتی ہے کہ اس پر کوئی ذمہ داری نہ آجائے اس لیے اس معاملے کو بھی عدالتوں پر ڈال رہی ہے۔حکومت کی اب تک کوئی سمت ہے نہ اسے اپنی نااہلی ،ناکامی اور عوام کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی کا کوئی ادراک ہے۔ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں جس کی وجہ سے تمام ادارے تباہی کے دھانے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران کوئی بھی قدم اٹھانے کے قابل نہیں رہے۔ایسا لگتا ہے کہ ملک میں سرے سے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے اور عام آدمی فاقہ کشی پر مجبور ہے۔دال سبزی پر گزارہ کرنے والا سفید پوش طبقہ پس کررہ گیا ہے۔سبزی گوشت کی قیمت پر مل رہی ہے۔سو روپے میں دو کلو آٹا نہیں آتا۔ادرک پیاز اور ٹماٹر جیسی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ملک میں روزگار ختم ہو کررہ گیا ہے۔ اب تو مزدوروں کو بھی روزانہ مزدوری نہیں مل رہی جس کی وجہ سے اس کے لیے اپنے بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ دن بدن لبریز ہوتا جارہا ہے۔اگر یہی صورتحال رہی تو عوام زیادہ دیر حکمرانوں کو برادشت نہیں کریں گے اور گھروں میں بھوک سے مرنے کی بجائے حکمرانوں کے گریبان پکڑنے کے لیے اٹھ کھڑ ے ہونگے۔

تازہ ترین خبریں

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا